دو بچوں سمیت 4افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق، گھروں میں کہرام

دو بچوں سمیت 4افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق، گھروں میں کہرام

  

ڈیرہ غازی خان ‘ چوک اعظم ‘ میاں چنوں ‘ کوٹ ادو ( نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بلاک نمبر Vکے رہائشی نعیم شفیع کا چھ سالہ بیٹا محمد اذان اپنے گھر کے قریب واقعہ دکان سے ٹافیاں خریدنے جا رہا تھا کہ سڑک پر اچانک سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سوار نے چھ سالہ بچہ اذان کو زور دار ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور بچہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ ورثاء نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو معاف کر دیا ، پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر رپٹ درج کر لی ۔ چوک اعظم سے نامہ نگار ‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز چوک اعظم کے نواحی چک نمبر40ہیرا اڈہ کے رہائشی حاکم علی کے بیٹا اور بیٹی دونو ں بہن بھائی سکول پڑھنے گے چھٹی کے وقت سکول سے گھر واپس آتے ہوئے سڑک کو کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے ولی تیز رفتار کار نمبری 1237LEIسوزوکی نے دونوں بچوں کو ٹکر مار دی جس سے بچہ سفیان علی موقع پر جان بحق‘ جبکہ بچی معجزانہ طور پر بچ گی پٹرولنگ پولیس ہیرا اڈہ نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ریسکیو1122کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی پٹرولینگ پولیس نے بچے کے والد جوکہ سبزی بیچنے کا کام کرتا ہے کو اطلاع دی ضروری کاروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ کار کا ڈرائیور کار کو چھوڑ کر موقع سے بھاگ گیا۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تلمبہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ عطاء محمد اور بیٹا اقبال شدید زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر فوری نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا،جبکہ دوسرے حادثہ میں غوث پور کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان مو قع ہی دم توڑ گیا۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار ‘تحصیل رپورٹر کے مطابق سنانواں مو ڑ کے قر یب لیہ کا کا ر سوار محسن علوی تیز رفتار ی سے کا ر چلا رہاتھا،جس کی کار سے مو ٹر سائیکل سوار بشیر احمد کو ٹکر لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا،اور اس کو فو راً چو ک سرور کے ہسپتال لا یا گیا،جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو نشتر ہسپتا ل ملتان لے جا یا گیا،نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں زخمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے بشیر احمد نے دم توڑ دیا،بشیر احمد کے بھائی کی درخواست پرلیہ کے کار سوار محسن علوی کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -