حسن ابدال میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

حسن ابدال میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک
حسن ابدال میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

  


اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک کے علاقے حسن ابدال میں دو گروپوں میں رتصادم اور فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ درینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتار ی کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشیں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : اٹک /اہم خبریں