چین میں پھنسے 45 میں سے 9پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

چین میں پھنسے 45 میں سے 9پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
چین میں پھنسے 45 میں سے 9پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھنسے 45 میں سے 9 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
جیونیوز کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب موسم کے باعث چین میں پھنسے  9پاکستانی اسلام آباد ایئر پور ٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔
خبیر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 45 پاکستانی چینی صونے سنکگیانگ میں محصور ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں نکالنے کیلئے کوششیں شروع کی گئی تھیں تاہم آج ابتدائی مرحلے کے دوران 45 میں سے 9پاکستانی چینی شہر ارومچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ 36 پاکستانی شہری تاحال چین میں موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -