چھوٹو گینگ نے مذاکرات کے بعد 4 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا

چھوٹو گینگ نے مذاکرات کے بعد 4 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا
چھوٹو گینگ نے مذاکرات کے بعد 4 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے بعد چھوٹو گینگ نے بدھ کے روز یرغمال بنائے گئے 4 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکو گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن ضرب آہن 11 روز تک جاری رہا جس میں پولیس، ایلیٹ کمانڈوز اور رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے گیارہویں روزچھوٹو گینگ نے پولیس کو کافی نقصان پہنچایا اور ایک جزیرہ نما علاقے میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید، 6 کو زخمی اور ایس ایچ او سمیت 20 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن روک کر چھوٹو گینگ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیے جو تاحال جاری ہیں۔ ڈاکووں نے مذاکرات کے بعد 4 پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا ہے اور مزید اہلکاروں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔