موسیک فونسیکا لاءفرم کے دفتر پر چھاپہ، افسران کے زیر استعمال کمپیوٹر اور فائلیں قبضے میں لے لی
پانا ما سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاناما میں قائم موسیک فونسیکا لاءفرم کے دفتر پر چھاپہ مار کر 100 کمپیوٹر اور دیگر اہم فائلیں قبضے میں لے لی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران موسیک فونسیکا کے دفتر پر یہ دوسرا چھاپہ ہے جس میں بڑی تعداد میں کمپیوٹرز اوور دیگر دستاویز قبضے میں لی گئی ہیں جبکہ عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ پاناما میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی اور اہم افسران کے زیر استعمال کپیوٹرز قبضے میں لے لئے تاہم چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ دوسری جانب موسیک فونیسکا لاءفرم کے باہر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو ئے اور فرم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت لاءفرم کی تحقیقات کا حکم دے ۔