عمران خان ،چودھری نثاراور شہباز شریف کی فیملی کے ارکان ایک ہی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے

عمران خان ،چودھری نثاراور شہباز شریف کی فیملی کے ارکان ایک ہی پرواز کے ذریعے ...
عمران خان ،چودھری نثاراور شہباز شریف کی فیملی کے ارکان ایک ہی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج صبح ساڑھے 11 بجے لندن روانہ ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فیملی بھی اسی پرواز پر لندن جا رہی ہے تاہم جہاز میں داخل ہوتے ہی عمران خان اور چودھری نثار علی خان نے ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان اور  وزیر داخلہ چودھری نثار پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو گئےہیں جبکہ اسی پرواز میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی فیملی کے ارکان بھی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کیلے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے علاوہ  پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان  اور عون چودھری بھی اسی پرواز میں عمران خان کے ہمراہ ہیں ۔ عمران خان لندن میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ اور پانا مالیکس معاملے پر فرانزک فرمز کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثار علی خان اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے لندن کے راستے جرمنی جا رہے ہیں تاہم  وہ لندن میں دو گھنٹے قیام کے بعد جرمنی کیلئے روانہ ہونگے۔  دوران پرواز عمران خان اور چودھری نثار کی ملاقات کا امکان نہیں ہے  تاہم پی کے 757 کی بزنس کلاس میں عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان دونشستوں کا فاصلہ ہے۔ چودھری نثار کا سیٹ نمبر ’’ون اے‘‘ جبکہ عمران خان کی سیٹ کا نمبر’’ون ایچ ‘‘ ہے۔ 

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -