پاناما لیکس کی تحقیقات، ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا

پاناما لیکس کی تحقیقات، ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ...
پاناما لیکس کی تحقیقات، ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کیلئے ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے۔ اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور کمیشن کے قیام پر تفصیلی بات ہوگی ۔ علاوہ ازیں حکومت نے جسٹس(ر) سرمد جلال عثمانی کو پاناما لیکس کو انکوائری کمیشن کی سربراہی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج کے اجلاس میں اس حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی مرضی سے طے کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -