لندن میں انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گا،پاناما لیکس پر 24 اپریل کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: عمران خان

لندن میں انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گا،پاناما لیکس پر 24 اپریل کو ...
لندن میں انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گا،پاناما لیکس پر 24 اپریل کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں میرا دورہ پہلے سے ہی طے شدہ تھا لندن میں 2 سے 3 انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گاپاناما لیکس کا سلسلہ اب کہیں نہیں جائے گا 24 اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرتی آرہی ہیںیہ صرف اس لیے بچتے رہے ہیں کیونکہ انگلیاں اٹھانے والوں پر بھی مقدمات درج ہیں چوہدری نثار نے خورشید شاہ کی فائلز کیوں رکھی ہوئی ہیں۔ جب بھی کوئی کرپشن کی بات کرے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے جمہوریت کی آڑ لے کر یہ لوگ چھپ جاتے ہیں ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی، عوام سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 6 سو کروڑ کے گھر کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟پاناما لیکس کو کوئی بھی اپوزیشن کی سازش قرار نہیں دے سکتا ۔ جمہوریت تو آئس لینڈ میں ہے جہاں وزیر اعظم نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ پاناما لیکس کے معاملے پر 3 وزرائے اعظم مستعفی ہو چکے ہیں، برطانوی وزیر اعظم نے ہاوس آف کامن میں اس معاملے پر بات کی اور ان پر بھی استعفیٰ کیلئے دباو بڑھ رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -