بھارت نے جیل میں مرنیوالے جاسوس کرپال سنگھ کی نعش جلد حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

بھارت نے جیل میں مرنیوالے جاسوس کرپال سنگھ کی نعش جلد حوالے کرنے کا مطالبہ کر ...
بھارت نے جیل میں مرنیوالے جاسوس کرپال سنگھ کی نعش جلد حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (آئی این پی + اے این این) سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے دو بھارتی ماہی گیر واہگہ ارجن اور رتن داس لانڈھی جیل میں بیمار ہو کر فوت ہو گئے انکی نعشیں سفارتخانے کے حوالے کرنے کیلئے کئی خط لکھے گئے اور چار ماہ بعد بھارتی سفارتخانے کا عملہ نعشیں وصول کرنے پہنچا۔ جناح ہسپتال میں نعشوں کا پوسٹ مارٹم ہوا ہے۔ مکمل معائنے کے بعد نعشیں بھارتی سفارتخانے کے عملے کے حوالے کردی گئیں۔ دریں اثناکوٹ لکھپت جیل میں فیصل آبادریلوے سٹیشن پر دھماکوں میں ملوث بھارتی جاسوس کرپال سنگھ جس کی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکت ہو گئی تھی، بھارت نے اس کی نعش کی جلدازجلد حوالگی کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کیاکہ پاکستان کی طرف سے بھارت کو بتایا گیا ہے کہ کرپال سنگھ گیارہ اپریل کو دن دوبج کرپچپن منٹ پر دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق سلام آباد میں قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر پاکستانی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے امورکے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کرکے کرپال سنگھ کی نعش کی جلدازجلد حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ 54 سالہ کرپال سنگھ 1991ءمیں فیصل آبادریلوے سٹیشن پر دھماکوں میں ملوث ہونے پاکستان میں جاسوسی کرنے پر گزشتہ بیس سال سے سزا کاٹ رہا تھا۔ جیل حکام کے مطابق کرپال کی حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ادھر بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق کرپال سنگھ کی ہمشیرہ جاگیرکور نے اپنے بھائی کی ہلاکت پر اٹاری واہگہ بارڈر پر دیگر لوگوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ اس موقع پر سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور بھی اس کے ہمراہ تھی۔ جاگیرکور نے الزام عائد کیاکہ میرے بھائی کو سربجیت کی طرح قتل کیا گیا۔ پاکستانی جیل حکام اس کی موت کے ذمہ دارہیں۔ کرپال سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے تھا۔

مزید :

کراچی -