روسی طیاروں کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، میزائل شکن جہاز کے قریب پروازیں

روسی طیاروں کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، میزائل شکن جہاز کے قریب ...
روسی طیاروں کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، میزائل شکن جہاز کے قریب پروازیں

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی جہازوں نے امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب متعدد بار پروازیں کی۔

بی بی سی کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ 2روسی جہازوں نے 12 بار ’جارحانہ‘ پروازیں کیں تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز بین الاقوامی پانیوں میں امریکی میزائل شکن جہاز کے بہت قریب آ گئے تھے ،ان جنگی جہازوں پر کوئی ہتھیار نہیں تھا اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

امریکی حکام نے ان واقعات کوحالیہ زمانے میں سب سے زیادہ جارحانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی جنگی جہازوں کی پروازوں سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔امریکی پورپیئن کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جب یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت امریکی کمانڈر ڈونلڈ کک فوجی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ڈرل کی مشقیں کر رہے تھے اورایک موقع پر روسی جنگی جہاز امریکی میزائل شکن جہاز سے 30 فٹ کے قریب آ گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

روس کے جنگی جہازوں کا یہ اقدام 1970 کے اس معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے جس کا مطلب سمندر میں خطرناک حادثات کو روکنا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکہ روس کے اس اقدام پر احتجاج کا ادارہ رکھتا ہے یا نہیں۔حکام کے مطابق کے اے 27 نامی روسی ہیلی کاپٹر نے میزائل شکن جہاز کے قریب نیچی پرواز کی جس کے بعد مزید روسی طیارے اس جہاز کے پاس سے گذرے تاہم روسی جنگی طیاروں کے اس علاقے سے واپس جانے تک فلائیٹ آپریشنز کو معطل کر دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ’ہمیں روسی کی غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر شدید تشویش ہے۔ ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان غیر ضروری تناو¿ میں اضافہ اور کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -