آج بھی موسم گرم اور خشک رہیگا ،ہفتے اور سوموار کے دوران پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج بھی موسم گرم اور خشک رہیگا ،ہفتے اور سوموار کے دوران پنجاب سمیت دیگر ...
آج بھی موسم گرم اور خشک رہیگا ،ہفتے اور سوموار کے دوران پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  

ٓاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کا کہنا تھا کہ ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی رتوقع ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتوار اور سوموار کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے جبکہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 44، لاڑکانہ 43، دادو، جیکب آباد، سبی،سکھر، میرپورخاص،چھور ،موہنجوداڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں 38، کراچی 32، پشاور 34، کوئٹہ28، اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ماحولیات -