قومی مینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

قومی مینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان
 قومی مینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

  


کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 62 ویں قومی مینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چیمپئن شپ 26 سے 29 اپریل کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام منسلک شدہ یونٹس شرکت کریں گے۔ ملک بھر سے ٹیمیں 25 اپریل کو لاہور پہنچیں گی۔ چیمپئن شپ میں چھ ٹریک اور تین روڈ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس بار پہلی بار نیو ٹریک ایونٹ کیرن ریس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل