اوورسیز پاکستانیوں کے سمارٹ فونز کے ذریعے ووٹ پول کرنے کی تجاویز

اوورسیز پاکستانیوں کے سمارٹ فونز کے ذریعے ووٹ پول کرنے کی تجاویز
اوورسیز پاکستانیوں کے سمارٹ فونز کے ذریعے ووٹ پول کرنے کی تجاویز

  

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی سب کمیٹی نے بیرون ملک پاکستان کی انتخابی عمل میں شرکت کے لئے سفارتخانوں میں پولنگ سٹیشنوں کے قیام کو ناممکن قرار دے دیا اسی طرح پوسٹل بیلٹ کے ذریعے رائے شماری کے آپریشن کو بھی روکردیا جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے ووٹ پول کرنے کی تجاویز پر الیکشن کمیشن اور نادرا سے مزید سفارشات مانگ لی ہیں، سب کمیٹی کا اجلاس تحریک انصاف کے رہنما اور کنویئر کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہوا، اس اہم اجلاس میں بیرون پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور اس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جاتی تھی لیکن کمیٹی یہ کام مکمل نہ کرسکی۔

مزید :

اسلام آباد -