خود کشی کی کوششوں سے متعلق انکشافات جھوٹ ہیں: پریانکاچوپڑا

خود کشی کی کوششوں سے متعلق انکشافات جھوٹ ہیں: پریانکاچوپڑا
خود کشی کی کوششوں سے متعلق انکشافات جھوٹ ہیں: پریانکاچوپڑا

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑانے کہا ہے کہ ان کے سابق مینجر پر کاش جاجو کی جانب سے ان کے خلاف خودکشی پر کیے جانے والے انکشافات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے سابق مینجر پر کاش جاجو کی جانب سے خودکشی کے حوالے سے کیے جانے والے انکشافات پر خامویش توڑتے ہوئے کہا کہ وہ سب کچھ من گھڑت اور جھوٹ ہے، اداکارہ نے بھارتی میڈیا پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس انسان کی بات پر توجہ دی جو مجھے ہراساں کرنے کے بعد جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے ، اس انسان کی بات میں کوئی سچائی نہیں ۔ اداکارہ نے ان تمام باتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان خواتین کی خودکشی کے بارے میں کیوں بات نہیں کرتے جو گھریلو تشدد کا شکار ہو جاتی ہیں، حتیٰ کہ ان کو مارا پیٹا بھی جاتا ہے لیکن شوبز سے تعلق ہونے پر جلدی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ نے خودکشی کرنے والی بھارتی ٹی وی ادکارہ پراتیوشا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نہ یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ اس پر کیا گزررہی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنی زندگی کے خاتمے سے پہلے اس شخص کو ہی ختم کر دیں گی جس کی وجہ سے انہیں اپنی زندگی کا خاتمہ کرناپڑرہا ہو۔

مزید :

تفریح -