بنگلہ دیش نے مختصر دورہ پاکستان کا امکان رد کر دیا

بنگلہ دیش نے مختصر دورہ پاکستان کا امکان رد کر دیا
بنگلہ دیش نے مختصر دورہ پاکستان کا امکان رد کر دیا

  

ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں مختصر دورہ پاکستان کا امکان مسترد کر دیا، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی ، بی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ویسٹ انڈیز کی میزبانی سے بھی انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا دعویٰ تھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ستمبر میں مختصر دورہ پاکستان کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز میں پیش رفت ہو رہی ہے ، تاہم چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے اس کے امکانات مسترد کر دیے، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں چل رہی، دوسری جانب میڈیا کمپنی کے چیئرمین جلال یونس نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اپریل یا مئی میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لئے حامی نہیں بھر رہے، اس دوران ڈھاکا پریمیئر لیگ کے مقابلے ہونگے ، بعدازاں اگست میں بھارت کا دورہ شیڈول ہے، بی پی ایل کے مقابلے شیڈول ہونے کی وجہ سے نومبر میں بھی ہوم سیریز نہیں کھیل سکتے، یادر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سونے میدان آباد کرنے کیلئے کوشاں ہے، ذرائع کے مطابق اکتوبر ، نومبر میں ویسٹ انڈیز سے سیریز کے تین ون ڈے یا 2 ٹی ٹونٹی میچز کراچی اور لاہور میں کرانے پر سنجیدگی سے غور جاری ہے، سکیورٹی کی صورتحال بہتر رہی تو کیربیئن بورڈ کو تحریری طورپر تجویز بھیج دی جائے گی، بنگلہ دیش نے پہلے بھی سکیورٹی خدشات کے سبب دورے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید :

کھیل -