پانامہ ہنگامہ، 100 سے زائد سینئر سیاست دانوں کا بیرون ملک جانے کا انکشاف
لاہور(آن لائن) منی لانڈرنگ اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والے100سے زائد سینئر سیاست دانوں کا بیرون ہجرت کر جانے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں جہاں دو ہفتوں سے پنامہ ہنگامہ جاری ہے اور پاکستانی سیاست دانوں، بیورو کریٹس ، لینڈ لارڈز،تاجروں،صنعت کاروں پر منی لانڈرنگ اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام کے ساتھ ثبوتوں سمیت فائلیںنیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کے پاس ہیں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پنامہ لیکس کے الزامات اپنی جگہ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں مختلف محکموں میں تعینات افسران اور اہلکاروں نے بھی ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جن میں سے متعدد بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں جس میں اکثریت سیاست دانوں، تاجروں اور صنعت کاروں کی ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ افراد کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کےلئے نیب اور دیگر اداروں نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔سابق چیئرمین ای ٹی پی بی کی واپسی کو بھی انتہائی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیںکرپٹ عناصر کی فائلیں تیار کی جارہی ہیں جنہیں بیرون ملک سے واپس لانے کےلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔