افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، اگلے ہفتے بگ تھری ختم ہوجائے گی: شہریار خان

افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، اگلے ہفتے بگ ...
افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، اگلے ہفتے بگ تھری ختم ہوجائے گی: شہریار خان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں تاہم ان کی آمد کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہے۔ اگلے ہفتے آئی سی سی کا بگ تھری سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری رول بیک ہوجائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے جائلزکلارک نے کوششیں کیں اور اس حوالے سے انہوں نے ورلڈالیون پاکستان بھیجنے کیلئے کوچزاور بجٹ بھی تیارکرلیا ہے، ورلڈ الیون کے میچز کرانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہے۔ ہم نے بگ تھری کی ہمیشہ مخالفت کی اگلے ہفتے آئی سی سی کااس حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری رول بیک ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ افغان اورنیپالی ٹیمیں بھی پاکستان کے دورے میں دلچسپی رکھتی ہیںتاہم ٹیموں کی پاکستان آمد کیلئے حکومت کی مدد درکار ہے ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہر ریجن میں ایک گراونڈ کا ہونا ضروری ہے سکول چیمپیئن شپ کا اعلان جلد کیا جائےگا جس کے بعد کلب چیمپیئن شپ بھی کرائی جائے گی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں