سلمان خان نے ننھی فین کو فلم "سلطان" میں کاسٹ کر لیا

سلمان خان نے ننھی فین کو فلم "سلطان" میں کاسٹ کر لیا
سلمان خان نے ننھی فین کو فلم

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم "بجرنگی بھائی جان" دیکھ کر رونے والی اپنی ننھی فین سوزی کو فلم"سلطان" میں کاسٹ کر لیا ۔بالی ووڈ دبنگ کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی اہم وجہ ان کی دبنگ اداکاری ہے، تاہم وہ اپنی فیاضی کی وجہ سے بھی لوگوں میں کافی مشہور ہیں ۔ سلمان خان نے اس کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ننھی پرستار سوزی کا خواب حقیقت بناتے ہوئے اسے اپنی فلم سلطان کا حصہ بنا لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم "بجرنگی بھائی جان" کو دیکھ کر رونے والی ننھی فین سوزی کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے پروڈیوسر سے بات کی تھی جس کے بعد اس بچی کو فلم "سلطان" کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔سلمان خان کی سوزی نامی یہ ننھی مداح فلم "سلطان" میں انوشکا شرما کے بچپن کا کردار کرتی نظر آئے گی ۔واضح رہے کہ فلم "سلطان" رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

مزید :

تفریح -