کراچی :گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 30 ڈگری ہوگیا

کراچی :گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 30 ڈگری ہوگیا
کراچی :گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 30 ڈگری ہوگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں صبح صبح ہی سورج کا پارہ چڑھ گیا ، درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے پارہ 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کر دی ، کراچی میں اپریل میں ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح دس بجے شہر کا درجہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم خشک اور گرم رہے گا ۔

مزید :

ماحولیات -