پنجاب اورخیبرپختونخوا میں قتل کے 2 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں قتل کے 2 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا
پنجاب اورخیبرپختونخوا میں قتل کے 2 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل جیل ہری پورمیں اوراڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرمان کو تختہ دورپرلٹکا دیا گیا.ہری پورکی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم امتیاز احمد کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ ہری پورمیں سزائے موت کے ایک قیدی حمایوں کی سزا اپنے اہل خانہ سے صلح کے باعث معاف کردی گئی جس نے 2005 میں اپنے باپ کوقتل کیا تھا۔

دوسری جانب اڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد جاوید کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد جاویدکےخلاف جہلم میں 2010 کوقتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب اورسندھ میں کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی -