یاسر شاہ پر دال چاول کھانے پر پابندی عائد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی کی جانب سے تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ پر ایک اور پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یاسر شاہ کو روٹی اور چاول کھانے سے اجتناب کرنے کا کہا ہے تاکہ ان کی فٹنس اور ردھم بحال ہو سکے۔ پاکستانی ٹیم کے سپن باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے یاسر شاہ کا مکمل طور پرفٹ ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ وہ تین ماہ کی پابندی کے بعد کیمپ میں واپس آئے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ وہ دورہ انگلینڈ سے پہلے بھرپور فارم میں آ جائیں اس لیے یاسر شاہ کو پی سی بی کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔