”سوری ، شعیب بھائی ہاکی میں بھی موقع نکل گیا “،وریندر سہواگ ، راولپنڈی ایکسپریس کا ایسا جواب کہ سب کو چُپ کرا دیا

”سوری ، شعیب بھائی ہاکی میں بھی موقع نکل گیا “،وریندر سہواگ ، راولپنڈی ...
 ”سوری ، شعیب بھائی ہاکی میں بھی موقع نکل گیا “،وریندر سہواگ ، راولپنڈی ایکسپریس کا ایسا جواب کہ سب کو چُپ کرا دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے اذلان شاہ کپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے فوری بعدراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ طنز و مزاح کے لئے ٹوئیٹر کا سہارا لیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وریندر سہواگ نے پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت سے ہار پراپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”سوری ، شعیب بھائی ہاکی میں بھی موقع ہاتھ سے نکل گیا “۔ وریندر سہواگ نے یہ بات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بڑ ے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو کوئی میچ بھی ہرا نہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سابق بھارتی اوپنر کے طنز کو مذاق کے طور پر لیا اور جوابی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”جو کچھ بھی میرے بھائی ویرو کہہ رہے ہیں انہیں یہ کہنے کی چھوٹ ہے کیونکہ وہ سونے کا دل رکھتے ہیں اور ان کا مطلب بُرا نہیں ہے بلکہ وہ مزاح پسند ہیں ۔

مزید :

کھیل -