انوشکا شرما نے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا

انوشکا شرما نے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا
انوشکا شرما نے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ ہی عرصے میں اپنا مضبوط مقام بنانے والی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے اچھا دوست کوئی اور نہیں، بلکہ ان کا اپنا بڑا بھائی ہے ۔ ہندو ستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انوشکاشرما کا اپنے بڑے بھائی کرنیش شرما کے ہمراہ دیئے گئے انٹرویو میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’این ایچ 10 ‘ بنانے کے دوران پیش آنے والے حالات و اقعات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ کام کرنے میں آپ پھر آسانی محسوس کرتے ہیں ، لیکن اپنے ہی کسی بہن بھائی کے ساتھ کام کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتاہے، خصوصاً مختلف مواقع پر اپنے برتاﺅ پر کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔ ادکارہ کا کہنا ہے تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود اپنے بڑے بھائی کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کا مضبوط پہلو تھا کہ ہم ایک دوسرے پر اندھا اعتماد کر سکتے ہیں ، ہمارے نظریات چاہے جتنے مختلف ہوں لیکن ہمیں پتہ ہے کہ بالآخر نتیجہ ہم دونوں کی مرضی کے مطابق نکلے گا۔

مزید :

تفریح -