صوبے کے مسائل میں الجھا ہوں ، پانا ما لیکس معاملے کا کچھ نہیں پتہ: پرویز خٹک

صوبے کے مسائل میں الجھا ہوں ، پانا ما لیکس معاملے کا کچھ نہیں پتہ: پرویز خٹک
صوبے کے مسائل میں الجھا ہوں ، پانا ما لیکس معاملے کا کچھ نہیں پتہ: پرویز خٹک

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس معاملے کا مجھے کچھ نہیں پتا”میں صوبے کے مسائل میں الجھاہوں“۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانا مالیکس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، حکومت نے وعدے کے باوجود مغربی روٹ کا منصوبہ کھٹائی میں ڈال دیا تاہم ہم نے سی پیک سے منسلک تمام سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔چوہے مارنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ میڈیا نے اس مہم کااس قدر مذاق اڑایا ہے تو اب چوہے بھی مذاق اڑانے والوں کو مارنے چاہئیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے ، صوبے میں تعلیم اور صحت پر سب سے زیادہ فنڈ رکھے گئے ہیں اور حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

پشاور -