عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور صحت یابی کی دعا

عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور صحت یابی کی دعا
عمران خان کی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور صحت یابی کی دعا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کے لیے نیک خواہشات اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔سماءنیوز کے مطابق لندن روانگی سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر نوازشریف لندن علاج کے لیے گئے ہیں تو اس پر شک نہیں کرنا چاہئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے بتایا ہےکہ انھیں کوئی بیماری ہے،میری دعاہے کہ اللہ انھیں صحت دے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران ٖخان وزیر اعظم نواز شریف کے سخت سیاسی مخالف مانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے نواز شریف کے علاج یا صحت سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی