کلبھوشن کے کراچی میں رابطوں کا سراغ مل گیا

کلبھوشن کے کراچی میں رابطوں کا سراغ مل گیا
کلبھوشن کے کراچی میں رابطوں کا سراغ مل گیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقاتی اداروں نے کلبھوشن کے کراچی میں رابطوں کا سراغ لگاکر ملنے والوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقاتی اداروں نے کلبھوشن کے کراچی میں رابطوں کا سراغ لگاکر ملنے والوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ بھارتی ایجنٹ یادیو ایک تاجر کے بھیس میں کراچی آتا تھا اور جیولری کی تجارت کی آڑ میں مختلف لوگوں سے ملاقات کیا کرتا تھا جن میں سے 4 افراد کا سراغ لگالیا گیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کو کلبھوشن کے 2 کالعدم تنظیموں سے روابط اور تعلقات کے بارے میں شواہد مل چکے ہیں جن کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : کراچی