عمران خان سے متعلق سوال، ذاتی نوعیت کے سوالات کے جواب کبھی نہیں دیئے:نوازشریف

عمران خان سے متعلق سوال، ذاتی نوعیت کے سوالات کے جواب کبھی نہیں دیئے:نوازشریف
عمران خان سے متعلق سوال، ذاتی نوعیت کے سوالات کے جواب کبھی نہیں دیئے:نوازشریف

  


لندن، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ذاتی نوعیت کے سوالات کا کبھی پہلے جواب دیا اور نہ ہی آئندہ دیں گے ۔

برطانیہ پہنچنے پر میڈیا کے نمائندے کی طرف سے وزیراعظم سے استفسار کیاگیاکہ کیا وہ’ عمران خان کو تیسری شادی کا مشورہ دیں گے تاکہ ٹھنڈے ہوجائیں‘؟۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ ان سوالات کا جواب کبھی نہیں دیا، آپ جانتے ہیں کہ کبھی ذاتی معاملہ آتاہے تو ہم اپنے سارے ساتھیوں کو کہہ دیتے ہیں کہ ذاتی معاملے پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کریں گے ۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ علاج کیلئے لندن آئے ہیں ، سمجھ نہیں آتا کہ مجھ پر الزام کیا ہے ، کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا، حکومت اپنا کام محنت اور دیانتداری سے کررہی ہے۔

مزید : اسلام آباد