بھارتی ریاست منی پور میں ماو باغیوں سے جھڑپ ،بھارتی فوج کا میجر ہلاک ،ایک باغی بھی مارا گیا

بھارتی ریاست منی پور میں ماو باغیوں سے جھڑپ ،بھارتی فوج کا میجر ہلاک ،ایک ...
بھارتی ریاست منی پور میں ماو باغیوں سے جھڑپ ،بھارتی فوج کا میجر ہلاک ،ایک باغی بھی مارا گیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں ماو¿ باغیوں کے حملے میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک ہو گیا جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک باغی کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے میجر کی لاش جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کے لئے فوجی آپریشن روک دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے فوجی حکام کے حوالہ سے بتایا ہے کہ میجر امیت دسیوال منی پور تامن گلونگ ڈسٹرکٹ میں باغیوں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک باغی بھی مارا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق میجر کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کیا جانیوالا مشترکہ آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی