نیب نے خیبر پختونخوا کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

نیب نے خیبر پختونخوا کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
نیب نے خیبر پختونخوا کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے خیبر پختونخوا  کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرد ی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران صوبے میں کرپشن کے82 مقدمات درج ہوئے اور کرپشن کے الزامات میں 250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2سالوں میں پکڑ ے گئے ملزمان سے اڑھائی ارب روپے صول کیے گئے جبکہ اس سے قبل 14سالوں میں425 ملزمان سے11ارب 40کروڑروپے وصول کئے گئے تھے ۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 سالوں کے دوران عدالت میں11ارب80کروڑروپے کی کرپشن کے ثبوت بھی پیشکئے گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

پشاور -