سرکاری خریداری شروع نہ ہوسکی ، زیریں سندھ میں گندم کے کاشتکار نجی سرمایہ کاروں کے رحم و کرم پر

سرکاری خریداری شروع نہ ہوسکی ، زیریں سندھ میں گندم کے کاشتکار نجی سرمایہ ...
سرکاری خریداری شروع نہ ہوسکی ، زیریں سندھ میں گندم کے کاشتکار نجی سرمایہ کاروں کے رحم و کرم پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع بدین سمیت زیریں سندھ میں گندم کی نئی فصل کٹائی کے بعد بکنے کیلئے تیار ہے تاہم سرکاری مراکز متحرک نہ ہونے کی وجہ سے اکثر کاشتکار نجی سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زیریں سندھ میں گندم کی نئی فصل بکنے کیلئے آنے کے باوجود کہیں بھی گندم کی خریداری کے سرکاری مراکز قائم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے نجی سرمایہ کاروں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ اپنی مرضی کے ریٹ پر کاشتکاروں سے اونے پونے داموں گندم خرید رہے ہیں۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ گندم کی سرکاری قیمت 1300 روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور اس کی خریداری رواں ماہ کے وسط کے بعد شروع کردی جائے گی تاہم کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے فصل کی خریداری شروع کی جائے گی تب تک ساری گندم پر نجی سرمایہ کار ہاتھ صاف کرچکے ہوں گے۔

مزید :

بزنس -