کوبی برائنٹ بیس سال تک باسکٹ بال کھیل کر ریٹائر ہو گئے

کوبی برائنٹ بیس سال تک باسکٹ بال کھیل کر ریٹائر ہو گئے
کوبی برائنٹ بیس سال تک باسکٹ بال کھیل کر ریٹائر ہو گئے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے سب سے معروف کھلاڑیوں میں سے ایک کوبی برائنٹ بیس سال تک باسکٹ بال کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق برائنٹ 17 سال کی عمر میں ہائی سکول سے براہ راست این بی اے میں داخل ہوئے اور سب سے کم عمر کے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ، اپنی ریٹائرمنٹ تک 37 سالہ برائنٹ نے سارا کیریئر لیکرز کے ساتھ کھیل کر گزارا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے پانچ این بی اے اعزاز جیتے جبکہ وہ باسکٹ بال میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

دوسری طرف نقادوں کا کہنا ہے کہ اتنا شاندار کھیلنے کے باوجود برائنٹ کو عام لوگ پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ 2003 میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام لگایا لیکن انھوں نے عدالت سے باہر اس خاتون سے سمجھوتہ کر لیا۔

مزید : کھیل