وفاق غلطیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے، ہمارے 2وزیر اعظم عدالت جا سکتے ہیں تو میاں صاحب کیو ں نہیں : مولا بخش چانڈیو

وفاق غلطیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے، ہمارے 2وزیر اعظم عدالت جا سکتے ...
وفاق غلطیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے، ہمارے 2وزیر اعظم عدالت جا سکتے ہیں تو میاں صاحب کیو ں نہیں : مولا بخش چانڈیو

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاق غلطیوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کیخلاف کسی بیک ڈورڈپلومیسی کا حصہ نہیں بنے گی۔

لندن سے کراچی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کے مشیر خاص ماضی کی طرح انہیں تبہا چھوڑ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے دو وزیراعظم عدالت میں جا سکتے ہیں تو میاں صاحب کیوں نہیں جا سکتے ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک سوال پر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لندن میں انکی ملاقات شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ہوئی اور پارٹی کے تنظیمی امور اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بات ہوئی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی