کویت میں تارکین وطن کیلئے پانی اور بجلی کے چارجز بڑھانے کا بل منظور ،کویتی شہری مستثنیٰ قرار

کویت میں تارکین وطن کیلئے پانی اور بجلی کے چارجز بڑھانے کا بل منظور ،کویتی ...
کویت میں تارکین وطن کیلئے پانی اور بجلی کے چارجز بڑھانے کا بل منظور ،کویتی شہری مستثنیٰ قرار

  


کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویتی پارلیمنٹ نے ملک میں موجود تارکین وطن کیلئے  پانی اور بجلی کے چارجز بڑھانے کا بل منظور کر لیا ہے تاہم سب تعصب کامظاہرہ کرتے ہوئے کویتی شہریوں کو بلوں میں اضافے سے مستثنیٰ قراردیدیاگیا، بل میں غیرملکی شہریوں کیلئے تجارتی مقاصد میں استعمال ہونیوالی بجلی و پانی کے نرخ بڑھانے کافیصلہ کیاگیا۔ 31ایم پیز نے بل کے حق میں جبکہ 17نے مخالفت میں ووٹ ڈالا ،ووٹنگ کا دوسرا اور حتمی راﺅنڈ دو ہفتے بعد  ہو گا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

عرب نیوز کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے ارکان نے پہلے پانی و بجلی پر چارجز بڑھانے کے بل کو مسترد کر دیا تھا تاہم بعد ازاں کویتی شہریوں کو استشنیٰ دیئے جانے پر انہوں نے بل کو منظور کر لیا ۔ اگر بل کو حتمی ووٹنگ میں بھی کلیئرنس مل جاتی ہے تو یہ 50برسوں میں ایسا پہلی بار ہو گا کہ کویت میں توانائی کے چارجز بڑھے ہوں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وزارت پانی وبجلی کے وزیر احمد ال جثار نے پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث کے دوران کہا کہ حکومت پانی و بجلی کی پیداوار کی مد میں سالانہ تقریباََ 8.8بلین ڈالر سبسڈی کے طور پر ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اقدام نہ اُٹھایا گیا تو 2025تک خرچ تین گناہ ہو جائے گا جبکہ سبسڈی 25بلین ڈالر تک بڑھ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد 30فیصدسے زائد اخراجات میں کمی لانا ہے ۔

مزید : عرب دنیا