ہاکی ٹیم کی عبرتناک شکست ، وزیر کھیل کا شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عبرتناک شکست پر وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی ٹیم کے میزبان ملائیشیا سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا تمغہ سجانے پر وفاقی وزیر کھیل شدید برہم ہوگئے اور ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر پھٹ پڑے ، انہوں نے شکست کی ذمہ داری کوچ اور ہاکی فیڈریشن پر ڈال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گھسے پٹے لوگوں کو مینجمنٹ میں شامل کرلیا جاتا ہے ہاکی کی بہتری موجودہ فیڈریشن کے بس کی بات نہیں ہے ، کھلاڑی کبھی بھی مل کر نہیں کھیلیں گے کیونکہ کوچنگ ہی ٹھیک نہیں ہے۔