وزیر اعظم ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری ، پانا ما لیکس معاملے اور انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری ، پانا ما لیکس معاملے اور ...
وزیر اعظم ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری ، پانا ما لیکس معاملے اور انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی پرتبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم ہاﺅس میں وفاقی وزراءاور پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی مجموعی صورت حال خصوصاُُ پانا ما لیکس معاملے سے متعلق امور زیر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، زاہد حامداور قادر بلوچ کے علاوہ دیگر رہنما بھی شریک ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اجلاس میں پاناما لیکس انکشافات کے بعد قائم کئے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ زاہد حامد نے اس موقع پر شرکاءکو پانا ما لیکس معاملے کے مختلف پہلوﺅں پر بریفنگ بھی دیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -