جی ایچ کیو میں تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

جی ایچ کیو میں تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی ...
جی ایچ کیو میں تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل ہیڈ کوارٹر ر (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے بہادر فوجی جوانوں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اعزازت سے نوازا ،شہدا کے لواحقین کی خصوصی شرکت۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق  ’’آپریشن ضرب عضب ‘‘ میں بہادری اور جرات کی داستانیں رقم کرنے والے  فوجی جوانوں اور شہدا  کو ملٹری اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں فوجی افسران ،شہداءاور غازیوں کے لواحقین نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آر می چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری پر فوجیوں کو اعزازات سے نوازا ۔تقریب میں 35فوجی افسران کو ستارہ امتیاز اور 36افسران و جوانوں کو تمغہ بصالت دیا گیا جبکہ شہداءکے میڈل اور اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے ۔آرمی چیف نے شہداءکے لواحقین کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -