آپریشن میں 1600اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،جزیرہ نما علاقہ ہے اس لیے لمبا آپریشن کرنا پڑ رہاہے:زعیم قادری

آپریشن میں 1600اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،جزیرہ نما علاقہ ہے اس لیے لمبا آپریشن ...
آپریشن میں 1600اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،جزیرہ نما علاقہ ہے اس لیے لمبا آپریشن کرنا پڑ رہاہے:زعیم قادری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہاہے کہ جس علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ہورہاہے وہاں تین صوبوں کی سرحد لگتی ہے ،ڈاکو فرار ہو کر دوسرے صوبے میں چلے جاتے ہیں جس سے مشکلات پیش آتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہناتھا کہ چھوٹو گینگ جزیرہ نما علاقے میں موجود ہے اور انہوں نے مورچے بنا رکھے ہیں اس لیے اتنا لمبا آپریشن کر نا پڑ رہاہے ،آپریشن میں 16سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کا ایک مخصوص علاقے میں محاصرہ کر لیاہے جہاں سے ان کے فرار ہونے کے راستے ختم ہو گئے ہیں ،اب گن شپ ہیلی کاپٹرز کی ضرورت ہے ۔زعیم قادری کا کہناتھا کہ اس سے قبل چھوٹو گینگ کیخلاف پانچ آپریشن ہو چکے ہیں ،جب بھی آپریشن کیا جاتاتھا تو یہ فرار ہو کر دوسرے صوبے میں چلے جاتے تھے جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کو مشکلات پیش آتی تھیں۔

مزید :

لاہور -