چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کامیاب بنانے کے لیے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کردی

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کامیاب بنانے کے لیے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے ...
چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کامیاب بنانے کے لیے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کردی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضلع راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے پنجاب پولیس کو مدد کی پیشکش کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب پولیس چاہے تو چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں ،پنجاب پولیس کے اہلکار ہمارے بھائی ہیں ،جس طرح ہم پولیس کے محکمہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی اسی محکمے سے تعلق رکھتے ہیں۔راﺅ انوار نے کہا چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں حکمت عملی بہتر نہیں تھی جس کی وجہ سے ابھی تک ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہوں ،ان کے خلاف کریک ڈاون کے لیے تیار ہوں ۔راوانوار کا کہنا ہے کہ افسران نے کہا تو ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے لیے جاﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کی حکومت عملی بہتر نہیں تھی ،ڈاکووں کی سپلائی لائن کاٹنی چاہتے تھی اور پیر ا ملٹری فورسز کی مدد بھی لی جا سکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اگر پلاننگ اچھے طریقے سے کر کے پولیس اہلکاروں کو بھاری مقدار میں اسلحہ فراہم کیا جاتا اور آپریشن سے قبل اہلکاروں کو تربیت دی جاتی تو آپریشن کامیاب ہو سکتا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 7اہلکار جاں بحق ،6زخمی اور 20اہلکاریرغمال بنا یا ہوا ہے ۔

مزید :

کراچی -