سندھ رینجرز نے قادر پٹیل کو گھر جانے کی مشروط اجازت دیدی

سندھ رینجرز نے قادر پٹیل کو گھر جانے کی مشروط اجازت دیدی
سندھ رینجرز نے قادر پٹیل کو گھر جانے کی مشروط اجازت دیدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کو رینجرز نے گھر جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق رینجرز نے قادر پٹیل کو آج صبح 11بجے ہیڈ کواٹر طلب کیا تھا جہاں قادر پٹیل سے سات گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش جاری رہی جس کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گھر جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز کا قادر پٹیل سے تفتیش کا سلسلہ جاری رہے گا اور رینجرز کی جانب سے قادر پٹیل کو دوبارہ طلبی پر پیش ہونے کا پابند کیا گیاہے ۔

مزید :

کراچی -