دھاماں سعیداں میں البائراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام گھر گھر آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا
راولپنڈی(پ ر)البائراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام یو سی ۸۴ دھاماں سعیداں میں گھر گھر صفائی آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔اس مہم کا مقصد عوام الناس میں صفائی کے شعورکو اجا گر کرنا تھاتاکہ راولپنڈی کی عوام کو باشعور بنا کر صفائی کے جدید نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے مہم میں دھاماں سعیداں کے با سیوں کو گھر گھر جاکر درخواست کی گئی کہ البائراک کا ساتھ دیتے ہوئے راولپنڈی شہر کو صاف اور صحت افزاء بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ عوام میں البائراک کی جانب سے مفت ویسٹ بیگز سمیت آگاہی کے لیے بروشرز بھی تقسیم کیے گئے ۔
البائراک کی ٹیم نے لوگوں کو بتایا کہ گھروں میں ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو کوڑا پھینکنے میں آسانی ہو اور بیماریوں سے زیادہ سے زیادہ بچاجاسکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی گلی، محلے میں کوڑا پڑا رہنے، ورکر کا کام نہ کرنے یا پھر ورکر کی غیر موجودگی کے بارے میں شکایت کرنی ہو تو ہمارے ٹول فری نمبر ۱۱۳۹ پر اپنی شکایت درج کروا کر البائراک اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کا ساتھ دیں ۔