سراج الحق نے 24اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

سراج الحق نے 24اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا
سراج الحق نے 24اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ 24کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔ان کا مطالبہ ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ہونے تک وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دے دیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اربوں روپے لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں ، سینیٹ میں دیکھا کہ حکمرانوں کے چہرے زرد پڑے ہوئے ہیں ، وزیر اعظم پھنس گئے ہیں اس لیے انہیں لندن بھاگنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر کریں گے ۔

مزید :

قومی -