بلاول بھٹو نے سندھ کوارڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی

بلاول بھٹو نے سندھ کوارڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی
بلاول بھٹو نے سندھ کوارڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی

  


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کوارڈینیشن کمیٹی کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ میں تنظیم نو کیلئے 5رکنی کمیٹی کی منطوری دی گئی ہے ، کمیٹی میں نثار کھوڑو، راشد ربانی، مولا بخش چانڈیو، مراد علی ، نفیسہ شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ  کوارڈینیشن کمیٹیاں چاروں صوبوں میں بنائی جائیں گی۔

مزید : کراچی