چھوٹو گینگ کیخلا ف آپریشن میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا،پاک فوج میدان میں آ گئی

چھوٹو گینگ کیخلا ف آپریشن میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا،پاک فوج میدان ...
چھوٹو گینگ کیخلا ف آپریشن میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا،پاک فوج میدان میں آ گئی

  

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق پاک فوج کی ایک بٹالین اوکاڑہ سے ملتان پہنچ گئی ہے جوکہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لے گی جبکہ آپریشن کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے کور کمانڈر بہاولپور سے ملاقات کی تھی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کوچھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں مدد کیلئے درخواست کی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج کا 450جوانوں پر مشتمل دستہ ملتان پہنچ گیاہے۔

واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اس آپریشن میں سات پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں اور 24اہلکار وں کو چھوٹو گینگ نے یر غما ل بنا لیاہے ۔

مزید :

قومی -