’خبردار! اگلے دو ہفتے میں یہ کام کرلیں ورنہ۔۔۔‘ سعودی عرب نے ملک میں مقیم افراد کو وارننگ دے دی

’خبردار! اگلے دو ہفتے میں یہ کام کرلیں ورنہ۔۔۔‘ سعودی عرب نے ملک میں مقیم ...
’خبردار! اگلے دو ہفتے میں یہ کام کرلیں ورنہ۔۔۔‘ سعودی عرب نے ملک میں مقیم افراد کو وارننگ دے دی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی طرف سے تمام ٹیلی کمیونیکیشن سبسکرائبرز کو فنگر پرنٹنگ کی تاریخ میں دو ہفتے کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس مہلت کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے کہ جن کی فنگر پرنٹنگ ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے ہونا ابھی باقی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے سال کی سب سے تشویشناک خبر آگئی، غیر ملکیوں پر ایسا نیا ٹیکس لگادیا گیا کہ عقل دنگ رہ جائے

فنگر پرنٹنگ کے لئے دیا گیا وقت اب 14 اپریل کی بجائے 28 اپریل کو ختم ہوگا۔ فنگر پرنٹنگ مہم کا مقصد ان لوگوں کا سراغ لگانا ہے کہ جو مملکت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ اس مہم کا آغاز 20 جنوری کو کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا