ایسا شرمناک واقعہ جسے پڑھ کر آپ اپنے گھریلو ملازمین کے مزاج کے خلاف کوئی بات کرنے سے بھی بے حد گھبرائیں گے

ایسا شرمناک واقعہ جسے پڑھ کر آپ اپنے گھریلو ملازمین کے مزاج کے خلاف کوئی بات ...
ایسا شرمناک واقعہ جسے پڑھ کر آپ اپنے گھریلو ملازمین کے مزاج کے خلاف کوئی بات کرنے سے بھی بے حد گھبرائیں گے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک غیرملکی گھریلوملازمہ نے مالکان کے ساتھ ایسی غلیظ حرکت کر ڈالی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملازمہ کھانا پکانے پر مامور تھی اور وہ مالکان کو کھانے میں اپنا پیشاب ملا کر کھلاتی رہی تھی۔ گھروالوں نے اسے3 ماہ قبل نوکری پر رکھا تھا۔ اس دوران خاتون خانہ بیمار پڑ گئی۔ وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو اسے بتایا گیا کہ وہ بیکٹیریل انفیکشن کا شکار ہو چکی ہے اور ایسا ناقص کھانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ شک کی بناءپر اس خاتون کی والدہ نے ملازمہ کے کمرے کی تلاشی لی تو وہاں سے پیشاب سے بھری بوتل برآمد ہوئی۔ پوچھنے پر ملازمہ نے بتایا کہ یہ مشروب ہے۔ جب مالکن نے ملازمہ کو یہ ’مشروب‘ پینے کا حکم دیا تو اس نے ایک اور جھوٹ بول دیا اور کہا کہ مجھے رات کو اکیلے واش روم جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے اس لیے میں نے بوتل میں ہی ضرورت رفع کر لی۔ مگر گھر والے اس بہانے پر متفق نہ ہوئے اور انہوں نے پولیس بلا لی۔

دبئی میں 2 بے روزگار پاکستانیوں کی چلتی بس میں شرمناک ترین حرکت، اب زندگی بھر اپنے وطن کی ہوا بھی نصیب ہوگی

رپورٹ کے مطابق پولیس کے سامنے اس ملازمہ نے نیا مﺅقف اختیار کر لیا اور کہا کہ میرے آبائی ملک میں لوگ کا یہ ماننا ہے کہ اس طرح کسی کو پیشاب پلانے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے لہٰذا میں اپنے مالکان کے دل میں جگہ بنانے اور زیادہ تنخواہ حاصل کرنے کے لیے نوکری کے آغاز سے ہی یہ قبیح حرکت کر رہی تھی۔ تاہم جب پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا تو اس نے اپنا بیان تبدیل کر لیا اور واپس اسی بیان پر آ گئی کہ مجھے باتھ روم جاتے ہوئے ڈر لگتا تھا اس لیے بوتل استعمال کی۔ عدالت میں مالکان کی وکیل کا کہنا تھا کہ ”ملزمہ جھوٹ بول رہی ہے، واش روم اس کے کمرے کے بالکل ساتھ ہی ہے، صرف 2میٹر کے فاصلے پر، اس کے علاوہ اس کے ساتھ 5اور ملازمائیں بھی گھر میں موجود ہوتی ہیں۔ اگر یہ ڈرتی تھی تو ان میں سے کسی ایک کو ساتھ لیجا سکتی تھی۔“ جج نے سماعت مئی کے آخر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -