چوہدری نثار سے ملاقات میں یوم تاسیس کے جلسے پر بات چیت ہوئی :عمران خان

 چوہدری نثار سے ملاقات میں یوم تاسیس کے جلسے پر بات چیت ہوئی :عمران خان
 چوہدری نثار سے ملاقات میں یوم تاسیس کے جلسے پر بات چیت ہوئی :عمران خان

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات چیت ہوئی ہے ۔لاہور سے لندن جانے والے طیارے میں عمران خان اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔لندن پہنچ کر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہاز میں چوہدری نثار سے صرف یوم تاسیس کے جلسے کے اجازت نامے پر بات ہوئی اور چوہدری نثار کو ہمارے جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا خیال تھا کہ شائد تحریک انصاف کے کارکن جلسے کے موقع پر ڈی چوک کا گھیراﺅ کر لیں گے لیکن انہیں یقین دلا یا کہ 24اپریل کو تحریک انصاف کا 20واں یوم تاسیس ہے جس کے سلسلے میں اسلام آباد ایف نائن میں ایک تاریخی جشن منا یا جائے گا ۔عمران خان نے بتا یا کہ یقین دہانی کرانے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -