جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں شدید لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔
مقامی میڈیا کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںتاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اداروں کو الرٹ جار ی کر دیا گیاہے ۔مقامی میڈیا کاکہناہے کہ مختلف مقامات پر گھروں کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔