سیف علی خان کی’’ پرائیویٹ پارٹی‘‘ میں کنگنا رناوت بن بلائے مہمان بن گئیں

سیف علی خان کی’’ پرائیویٹ پارٹی‘‘ میں کنگنا رناوت بن بلائے مہمان بن گئیں
سیف علی خان کی’’ پرائیویٹ پارٹی‘‘ میں کنگنا رناوت بن بلائے مہمان بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل بالی ووڈ ہیرو ’’چھوٹے نواب ‘‘سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ’’بے بو‘‘ کرینہ کپور خان نے اپنے گھر میں ’’پرائیویٹ پارٹی ‘‘ کا انعقاد کیا تھا ،جس میں ’’خاص خاص ‘‘ مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا ،اس پارٹی میں کنگنا رناوت بھی پہنچی تھی لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کنگنا کو سیف یا کرینہ نے مدعو نہیں کیا تھا وہ بن بلائے ہی ’’مہمان‘‘ بن گئیں تھی۔

بھارت کے ایک نجی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کی شام کنگنا رناوت نے سیف علی خان کو فون کیا اور کہا کہ ’’مجھے پتا چلا ہے کہ آج آپ اپنے گھر میں پارٹی دے رہے ہو ،اگر برا نہ مناؤ تو کچھ ’’ڈرنکس ‘‘ پینے کے لئے میں بھی آ جاؤ ں؟ جس پر سیف علی خان اس اچانک سوال پر گڑ بڑا گئے اور شرمندہ شرمندہ کنگنا کو منع نہیں کر سکے اور بادل نخواستہ آنے کا کہہ دیا ۔تقریب میں شاہد کپور کی عدم موجودگی پر بھی کافی سوال اٹھائے گئے تھے ،جبکہ کرینہ کپور اور دیگر نے بھی کنگنا رناوت کے بن بلائے مہمان بننے پر حیرت کا اظہار کیا ۔

مزید :

تفریح -