راشد لطیف میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے گڈ ڈیڈ ڈے کے حوالے سے لاوارث، نادار بزرگوں اور بچوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا

راشد لطیف میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے گڈ ڈیڈ ڈے کے حوالے سے لاوارث، نادار ...
راشد لطیف میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے گڈ ڈیڈ ڈے کے حوالے سے لاوارث، نادار بزرگوں اور بچوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا

  


لاہور (پ ر) راشد لطیف میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے گڈ ڈیڈ ڈے کے حوالے سے لاوارث، نادار بزرگوں اور بچوں کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا۔ 10 اپریل کو دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے اور 70 سے زائد ممالک میں اس روز کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، لیکن پاکستان میں یہ دن پہلی بار منایا گیا اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے طلباءو طالبات کے زین خان کی قیادت میں سینئر سٹیزن ہاﺅس اور ایس او ایس ویلج گئے، جہاں بے سہارا بزرگوں اور بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی دینے کے ساتھ ان کے گلوکوز (شوگر) ٹیسٹ کئے گئے۔ ابتدائی طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس حوالے سے ٹیم لیڈر زین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم نے گڈ ڈیڈز کا امیج بہتر کیا ہے اور اب ہم 10 اپریل کو ہر سال یہ دن منایا کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...