لندن میں آصف زرداری نوازشریف کے اتنے قریب چلے گئے کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

لندن میں آصف زرداری نوازشریف کے اتنے قریب چلے گئے کہ جان کر آپ کو یقین نہیں ...
لندن میں آصف زرداری نوازشریف کے اتنے قریب چلے گئے کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کی پچھلی گلی میں منتقل ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آصف زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کی پچھلی گلی میں منتقل ہو گئے جبکہ وزیراعظم اور سابق صدر کے گھر میں صرف پانچ سو گز کافاصلہ ہے ۔نجی ٹی وی چینل کا کہناتھا کہ اگر ملاقات ہوئی تو وزیراعظم آدھی رات کو چل کر وہاں جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر میڈیا میں آئی ہے کہ وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے ۔

مزید :

قومی -